Urdu
لو ایمیشن زون یعنی کم اخراج والا علاقہ
ٹرانسپورٹ فار لندن کے لو ایمیشن زون یعنی کم اخراج والے علاقے کی ویب سائٹ پر خوش آمدید۔
• لندن کے لو ایمیشن زون (LEZ) یعنی کم اخراج والے علاقے کا آغاز 4 فروری 2008 سے ہو گا۔
• دونوں جی بی – رجسٹر شدہ اور غیر جی بی رجسٹر شدہ گاڑیاں چلانے والوں کو لو ایمیشن زون یعنی کم اخراج والے علاقے کے لیے درکار اخراج کے معیارات کو پورا کرنے کی ضرورت ہو گی۔
• لو ایمیشن زون یعنی کم اخراج والے علاقے کا مقصد علاقے میں انتہائی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو چلائے جانے سے دور رکھنے کے ذریعے لندن میں فضا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ متاثر ہونے والی گاڑیاں پرانے ڈیزل انجن ٹرک، بسیں، کوچز، بڑی وین، منی بسیں اور دوسری خصوصی گاڑیاں ہیں جو ٹرکوں اور وینوں سے تیار کی جاتی ہیں جیسے موٹر کاروان اور موٹر سے چلنے والے گھوڑوں کے باکسز ہیں۔
• 4 فروری 2008 سے جنوری 2012 تک سکیم کا مرحلہ وار تعارف ہو گا۔ وقت کے ساتھ مختلف گاڑیاں متاثر ہوں گی اور بڑھتے ہوئے سخت تر معیارات کا اطلاق ہو گا۔
• کاریں اور موٹر سائیکلیں LEZ میں شامل نہیں ہیں۔
• غیر جی بی رجسٹر شدہ ٹرکوں، بسوں، کوچوں، بڑی وینوں، منی بسوں اور دوسری خصوصی گاڑیوں کے تمام چلانے والوں کو بغیر روزانہ چارج ادا کئے LEZ کے اندر سفر کرنے کے لیے اپنی گاڑیوں کو اگر وہ درکار اخراج کے معیارات پر پوری اترتی ہیں ٹرانسپورٹ فار لندن (TfL)کے ساتھ رجسٹر کرانا ہو گا ۔
• ان گاڑیوں کے چلانے والے جو LEZ اخراج کے معیارات پر پوری نہیں اترتی ہیں اور 4 فروری 2008 سے لو ایمیشن زون یعنی کم اخراج والے زون کے اندر سفر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی گاڑیوں میں ردوبدل یا انہیں اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہو گی یا روزانہ کا چارج ادا کرنا ہو گا۔
Transport for London